اٹلی کے ساتھ تجارت سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا،خادم حسین

اٹلی کے ساتھ تجارت سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا،خادم حسین

لاہور(کامرس رپورٹر) ممتازتاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر خادم حسین ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے اٹلی کے سفیر سٹیفانوپونٹ کردو کی جانب سے لاہور میں تاجرتنظیموں کے ساتھ ملاقات میں اٹلی کے پاکستان کو دس بڑے تجارتی پارٹنرز میں شامل کرنے کے عندیہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے تاجروں کی باہمی تجارت سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خادم حسین نے کہا کہ اٹلی کے ساھ توانائی، سٹیل، کیمیکلز ،مائننگ اور دیگر بہت سے شعبوں میں کام سے ملک میں خوشحالی و ترقی آئے گی کیونکہ اٹلی سو فیصد توانائی متبادل ذرائع سے پیدا کررہا ہے انہوں نے کہا کہ اٹلی سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ سے ملکی برآمدا ت اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1