اربوں کے وسائل سے طبی سہولیات کو بہتر بنایا جارہا ہے،خلیل طاہرسندھو

اربوں کے وسائل سے طبی سہولیات کو بہتر بنایا جارہا ہے،خلیل طاہرسندھو

لاہور(لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طا ہر سندھو نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کو خوب سے خوب تر بنانے کیلئے صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ دیا ہے اورصحت کے شعبہ کی بہتری اورعوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کے وسائل صرفکر کے ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کو بہتربنایا جار ہا ہے اورسرکاری ہسپتالوں میں ہر سال اربوں روپے کی معیاری ادویات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے انسانی حقوق کے کیمپ آفس میں اقلیتی نمائندگان سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔صوبائی وزیر نے کہاکہ صحت عامہ کے شعبہ میں پنجاب حکومت کے نتیجہ خیز اقدامات کی بدولت ہی خاطر خواہ بہتری آئی ہے اور شعبہ صحت میں اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے حال ہی میں ملتان کا دورہ کیااور مجموعی طورپر تقریبا ساڑھے 5ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے صحت کے منصوبوں کاافتتاح کیا۔جن میں ایک ارب 92 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے چلڈرن ہسپتال‘ ایک ارب 45 کروڑ روپے مالیت کے ملتان انسٹی ٹیوٹ آفکڈنی ڈیزیز‘ 41 کروڑ روپے کے فنڈ سے تکمیل پانے والے شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ملتان ‘ 87 کروڑ روپے سے مکمل ہونے والا ماڈرن برن یونٹ ‘ 32 کروڑ روپے سے تعمیر شدہ ریجنل بلڈ سنٹر اور جدید ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری شامل ہیں۔

خلیل سندھو

مزید : میٹروپولیٹن 1