شام میں نہتے شہریوں پر بمباری انسانی حقوق کی خلافورزی ہے

شام میں نہتے شہریوں پر بمباری انسانی حقوق کی خلافورزی ہے

لاہور(پ ر)چیئرمین جنرل(ر)راحیل شریف فورم جاوید اقبال بٹ نے کہاہے کہ شام میں مسلح فوج کی نہتے شہریوں پر بمباری قتل عام انسانی بنیادی حقوق کی بدترین تذلیل ہے ۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی کی مظلوم مسلمانوں کے قتل عام پر خاموشی شرمنا ک ہے ۔ انسانی حقوق کے علمبردار بننے والے مغربی ممالک مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔ حکومت پاکستان اسلامی ممالک کو متحد کرکے شام میں قتل و غارت رکوانے کیلئے اقداما ت کرے۔

جاوید اقبال

مزید : میٹروپولیٹن 1