حکومت آئندہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگائے،مہرین راجہ
لاہور(سٹی رپورٹر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ مئی میں پیش ہونے والے بجٹ میں نیا ٹیکس نہ لگایا جائے ، پانچ بجٹ میں عوام کو کچھ نہیں ملا ، عوام کو صرف تسلیاں دی گئی ہیں ، ہر بجٹ میں بڑے بڑے دعوے کئے جاتے ہیں مگر حقائق اس ان دعوؤں کے برعکس ہیں ، تاجروں کے وسیع تر مفاد میں فوری طور پر کاروبار دشمن شقیں ختم کرنے کا اعلان کیا جائے ،حکومت ساڑھے چار سالوں میں تاجر دوست اقدامات نہیں کرسکی ، تاجروں سے صرف ٹیکس لیا جاتا ہے اور انہیں بنیادی سہولتیں بھی فراہم نہیں کی جاتیں، ایف بی آر عملے نے دوبارہ سیلز ٹیکس ایکٹ 1990کے سیکشن 38اور 40بی کا بدترین استعمال شروع کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کا استحصال کسی بھی صورت قابل قبول نہیں لہذا حکومت فی الفور سیلز ٹیکس ایکٹ کی کاروبار دشمن شقوں38اور 40بی کو ختم کرے اپنے مفاد میں قانون سازی کرنے والے حکمران عوام کے حق میں بھی قانون سازی کریں