کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کامیچ بارش نے دھوڈالا
شارجہ(نیٹ نیوز) کراچی کنگز اور ملتان سلطانز درمیان میچ بارش کی نذر ہوگیا،دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیدیا گیا۔جمعہ کو شارجہ میں پاکستان سپر لیگ کے11ویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانزکے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم میچ بارش کے باعث شروع نہ ہوسکا۔بعد ازاں بارش نہ روکنے کی وجہ سے میچ منسوخ کر دیا گیا اوردونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیدیا گیا۔
کراچی کنگز نے اب تک ایونٹ میں 3 میچز کھیلے ہیں اور ناقابل شکست رہی ہے جب کہ ملتان سلطانز نے 3 میچز کھیلے جس میں سے ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ 2 میں کامیابی حاصل کی ہے۔