پی ایس ایل: مشکوک شخص کو سٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا

پی ایس ایل: مشکوک شخص کو سٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شارجہ(نیٹ نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے متحدہ عرب امارات میں جاری پاکستان سپر لیگ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک شخص کو سٹیڈیم سے باہر نکال دیا ہے۔ بورڈ ذرائع نے مشکوک شخص کو گراؤنڈ سے باہر کیے جانے کی وجہ یہ بتائی ہے کہ وہ مبینہ طور پر موبائل فون پر میچ سے متعلق معلومات کسی کو فراہم کر رہا تھا۔واضح رہے کہ موبائل فون کے ذریعے سٹیڈیم سے بکیز کو معلومات فراہم کرنے کو پچ سائیڈنگ کہا جاتا ہے۔