ماہرہ خان نے اپنے پسندیدہ کرکٹرز کے نام بتا دئیے

ماہرہ خان نے اپنے پسندیدہ کرکٹرز کے نام بتا دئیے

شارجہ(نیٹ نیوز) اداکارہ اور ماڈل ماہرہ خان نے زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کواپناپسندیدہ کرکٹرقراردیدیا۔انہوں نے کہا ویسے تو سب ہی میرے فیورٹ کھلاڑی ہیں لیکن ڈیرن سیمی، وہاب ریاض اور حسن علی کو خاص طور پر زیادہ پسند کرتی ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان سپر لیگ میں کھیلے جانے والے میچز وہ خاص طور پر زیادہ شوق سے دیکھتی ہیں اور پی ایس ایل ہی ان کی کرکٹ میں دلچسپی بڑھنے کی وجہ بنا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ان کا زلمی ٹیم کے لئے جنون دن بہ دن بڑھتا جارہا ہے اور وہ لیگ شروع ہونے کے بعد ہر وقت اپنے موبائل پر تازہ ترین صورتحال جاننے کیلئے مصروف رہتی ہیں ۔

جس پر بعض دوستوں کوان سے شکوہ بھی رہتا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی