سپر اوور میں سٹے کرنا چاہتاتھا لیکن جلد ہی آؤٹ ہوگیا،میکولم

سپر اوور میں سٹے کرنا چاہتاتھا لیکن جلد ہی آؤٹ ہوگیا،میکولم

شارجہ (نیٹ نیوز)لاہور قلندر ز کے کپتان برینڈن میکولم کا کہناتھاکہ سپر اوور میں سٹے کرنا چاہ رہا تھا لیکن جلد ہی آؤٹ ہوگیا۔میچ کے اختتام پر گفتگوکرتے ہوئے برینڈن میکولم کا کہنا تھا کہ پچ مشکل تھی لیکن جیت کا کریڈٹ مخالف ٹیم کو دینا چاہتا ہوں جہنو ں نے بہترین محنت کی۔ان کاکہنا تھا کہ مصباح الحق نے بہترین کپتانی کی اور محمد سمیع اور اندرے رسل نے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار اداکیا۔برینڈن میکولم کہتے ہیں کہ یہ ایک اچھا میچ تھا جس میں دونوں ٹیموں نے سخت محنت کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ اس طرح کی ہوتی ہے۔آئندہ میچز میں اس سے بہتر کھیلیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی