اچھی جیت اچھا کھانا لے کر آتی ہے ،ڈیرن سیمی کاٹوئٹ

اچھی جیت اچھا کھانا لے کر آتی ہے ،ڈیرن سیمی کاٹوئٹ

شارجہ (نیٹ نیوز )پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والے میچ نے کرکٹ شائقین کو بھی خوش کر دیاہے کیونکہ جس طرح ڈیرن سیمی نے کارکردگی دکھائی وہ ایک ناقابل فراموش لمحات ہیں، اسی حوالے سے ڈیرین سیمی نے کچھ دیر قبل ٹویٹر پر ایک تصویر جاری کی جس میں دیکھا جا سکتاہے جاوید آفریدی کھانا پڑوس رہے ہیں جبکہ ڈیرین سیمی صوفے پر بیٹھے ہیں اور انہوں نے ساتھ پیغام لکھا کہ ’اچھی جیت اچھا کھانا لے کر آتی ہے ،جاوید آفریدی کا شکریہ اور اب میں مضبوط ہو گیا ہوں ،جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ جورڈن اور سائمن سے کھانا شروع کرنے کیلئے انتظار نہیں ہو رہا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی