ایمازون واریئرز نے سہیل تنویر کو1لاکھ 30ہزارڈالرمیں خریدلیا

ایمازون واریئرز نے سہیل تنویر کو1لاکھ 30ہزارڈالرمیں خریدلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(نیٹ نیوز)کیریبین پریمیئر لیگ کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہو گئی اور پاکستان کے سہیل تنویر، کرس گیل، مارٹن گپٹل، ڈیوائن براوو، آندرے رسل اور لینڈل سیمنز مہنگے ترین کھلاڑی قرار پائے۔ سینٹ لوشیا اسٹارز نے لینڈل سمنز کو 1 لاکھ 60 ہزار ڈالرز جبکہ نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کو بارباڈوس ٹریڈینٹس نے 1 لاکھ 60 ہزار ڈالرز کے عوض اپنا بنا لیا۔جمیکا تلاواز نے آندرے رسل، سینٹ کٹس اور نیوس پیٹریوٹس نے کرس گیل، ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز نے ڈیوین براوو اور ایمازون واریئرز نے سہیل تنویر کو اسی قیمت کے ساتھ برقرار رکھتے ہوئے ان کی خدمات ایک لاکھ 30 ہزار ڈالرز میں حاصل کیں۔پاکستان کے شاہد آفریدی جمیکا تلاواز، شعیب ملک ایمازون وارئیرز، ایون لوئس پیٹریوٹس اور کرس لن نائٹ رائیڈرز کے ساتھ برقرار رہیں گے۔
افغانستان کے واحد پلیئر قیاس احمد بھی فروخت ہوئے جبکہ سندیپ لیمی چن سی پی ایل فرنچائز کے ساتھ معاہدہ کرنے والے نیپال کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔