انضمام الحق کھلاڑیوں کے ان فٹ ہونے سے پریشان

انضمام الحق کھلاڑیوں کے ان فٹ ہونے سے پریشان

شارجہ(نیٹ نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے چند کھلاڑی مکمل طور پر فٹ نہیں جس نے سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ کو پریشان کر رکھا ہے۔ انضمام الحق تسلیم کرتے ہیں کہ ٹیم کے چند اہم کرکٹرز کے فٹنس مسائل پریشان کن ہیں۔انضمام الحق نے کہا کہ جس طرح حسن علی، شاداب خان، رومان رئیس اور حارث سہیل کی انجریز سامنے آئی ہیں وہ پریشانی کا سبب ہیں کیونکہ یہ تمام کرکٹرز پاکستانی ٹیم کے لیے بہت اہم ہیں۔انکا کہنا ہے کہ فٹنس کے انہی مسائل کی وجہ سے پاکستانی کرکٹرز کی پرائیوٹ لیگز میں شرکت کو کنٹرول کرنے کے بارے میں پالیسی مرتب کی جا رہی ہے۔ کھلاڑیوں کو آرام کی بھی سخت ضرورت ہوتی ہے۔انھوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ ہر فارمیٹ کے لیے علیحدہ علیحدہ کھلاڑی رکھے جائیں تاکہ فٹنس کا مسئلہ پیدا نہ ہو۔

ن کا مزید کہنا تھا کہ جب کسی کھلاڑی کو کسی ایک فارمیٹ میں محدود کیا جاتا ہے تو میڈیا ہی سب سے زیادہ شور مچاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے 20 کرکٹرز کو ذہن میں رکھا گیا ہے اور وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ایک سال تک اسی ٹیم کو انٹرنیشنل میچز کھیلنے چاہئیں جو ورلڈ کپ کھیلے گی اس سے کھلاڑیوں میں اعتماد پیدا ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی