پہلا ٹیسٹ، جنوبی افریقن ٹیم پہلی اننگز میں 162 پر ڈھیر

پہلا ٹیسٹ، جنوبی افریقن ٹیم پہلی اننگز میں 162 پر ڈھیر

ڈربن (نیٹ نیوز) مچل سٹارک کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت جنوبی افریقن ٹیم پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی پہلی اننگز 351 رنز کے جواب میں دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 162 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ڈی ویلیئرز 71 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے، سٹارک نے 5 نیتھن لیون نے 3 اور جوش ہیزلووڈ اور پیٹ کمنز نے ایک، ایک وکٹ لی، دریں اثناء آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 351 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، مچل مارش 96 رنز بنا کر نمایاں رہے، کیشو مہاراج نے 5، ورنن فلینڈر نے 3 اور کاگیسو ربادا نے 2 وکٹیں لیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی