سعودی عرب کا ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریسلنگ معاہدہ

سعودی عرب کا ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریسلنگ معاہدہ

ریاض (نیٹ نیوز)سعودی عرب نے عالمی ریسلنگ انٹرٹینمنٹ ڈبلیو ڈبلیو ای سے آئندہ 10 برس کیلئے کشتی کے مقابلوں کا معاہدہ کرلیا۔ ریاض میں سعودی کھیل اور اولمپکس کے سربراہ ترکی آل الشیخ اور ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے سی ای او وینس مک موہن نے باضابطہ معاہدے پر دستخط کر دیئے ۔معاہدے کے تحت ڈبلیو ڈبلیو ای آئندہ 10سال تک مختلف سعودی شہروں میں عالمی معیار کی ریسلنگ کا انعقاد کرے گا۔ان مقابلوں میں مختلف کیٹیگریز کے عالمی شہرت یافتہ ریسلرز شریک ہوں گے۔

Ba

مزید : کھیل اور کھلاڑی