لیاقت آباد : لین دین کے تنازع پر فائرنگ ، 2افراد جاں بحق ، ایک زخمی

لیاقت آباد : لین دین کے تنازع پر فائرنگ ، 2افراد جاں بحق ، ایک زخمی

لا ہور (کر ائم رپو رٹر)لیاقت آباد کے علاقے میں لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں2افرادجاں بحق جبکہ 1شدید زخمی ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پیکو روڈ پر واقعہ سی کے فوم کے شوروم پر لین دین کے تنازع پر ؂عبدالہ نامی شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں شوروم کا مالک بشیر جان موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا بیٹا تنویر اور ملازم ساجد شدید زخمی ہو گئے جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ملازم ساجد بھی دم توڑ گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اور شواہد اکٹھے کر لیے پولیس کے مطابق واقعہ کی تفتیش کی جا رہی کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے یا لین دین کا ملزم کی گرفتار ی اور تفتیش کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے ۔

مزید : علاقائی