ستو کتلہ: سابق ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار، 100بوتل شراب برآمد

ستو کتلہ: سابق ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار، 100بوتل شراب برآمد

لا ہور (کر ائم رپو رٹر) ستوکتلہ پولیس نے کاروائی کر کے بدنام زمانہ شراب فروش کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی۔ایس ایچ او انسپکٹر شیخ حما د اختر کے مطابق ستوکتلہ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کر کے بدنام زمانہ سابقہ ریکارڈ یافتہ شراب فروش تنویر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 100بوتل شراب اور بیئر کین برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا پولیس کے مطابق ملزم رکشے میں رکھ کر شراب مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا ہے۔

مزید : علاقائی