مغلپورہ: اوباش نوجوان کی 10سالہ بچی سے بد اخلاقی کی کوشش
لا ہور (کر ائم رپو رٹر)مغل پورہ کے علاقے میں اوباش نوجوان کی 10سالہ بچی سے بداخلاقی کی کوشش، پولیس نے اہلخانہ کی درخواست پر ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ۔ بتایا گیا ہے کہ مغلپورہ کے علاقے میں بابر روڈ کے رہائشی ساجد کی 10سالہ بیٹی(س) کو اس کے محلہ دار عارف نے بداخلاقی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تو بچی نے شور مچا دیا جس پر ملزم اسے چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیاواقع کی اطلاع ملنے پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے متعلقہ تھانے پہنچ کر تھانہ کا گھیراو کر لیا جس پر پولیس نے بچی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم عارف کو گرفتار کر لیا ہے۔
Back to