علامہ اقبال ایئر پورٹ سے 2مشکوک افراد گرفتار

علامہ اقبال ایئر پورٹ سے 2مشکوک افراد گرفتار

لا ہور (کر ائم رپو رٹر) اے ایس ایف نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے نوگو ایریا سے دو مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تھانہ سرور روڈ پولیس کے حوالے کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ اے ایس ایف نے علامہ اقبال ائیرپورٹ کے نو گو ایریا میں داخل ہونیوالے لودھراں کے رہاشیوں ہارون اور فرحان کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کے لیے تھانہ سرور روڈ پولیس کے حوالے کر دیا اے ایس ایف حکام کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد سے دوران تلاشی کچھ برآمد نہیں ہوا تاہم ان سے تفتیش کی جا رہی ہے کہ وہ نو گو ایریا میں کیوں اور کیسے داخل ہوئے تھے ۔

مزید : علاقائی