شہر بھر میں سی ٹی اور لاہور کی ہدائت پر ٹریفک آگاہی مہم زور شور سے جاری

شہر بھر میں سی ٹی اور لاہور کی ہدائت پر ٹریفک آگاہی مہم زور شور سے جاری

لا ہور (کر ائم رپو رٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمد کی ہدایت پر ٹریفک ایجوکیشن ٹیم TRSF اور اٹلس ہنڈا کی معاونت سے روزانہ کی بنیاد پر شہر کے مختلف مقامات ، سکولوں ، کالجوں ،تفریحی مقامات،بس اڈوں سمیت مختلف مقامات پرشہریوں اور طلباء میں ٹریفک قوانین بارے شعور اجاگر کرنے کے لئے ٹریفک آگاہی لیکچر ز دے رہی ہے ۔جس میں ٹریفک ایجوکیشن ٹیم ،TRSF کے چیئرمین خورشید الزمان خوشحالی، اٹلس ہنڈا کے نیشنل سیفٹی منیجر تسلم شجاع اورعثمان ، مقامی سکولوں کے طالب علموں سمیت شہریوں کی کثیر شرکت کرتی ہے ۔روزانہ کی بنیاد پرٹریفک آگاہی لیکچر زکا مقصد شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے خصوصاََ کمسن بچوں کی ڈرائیونگ کے حوالے سے حوصلہ شکنی اور ہیلمٹ کے استعمال بارے شعور اجاگرکرنا ہوتا ہے ۔ جبکہ بعد ازاں سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر ٹریفک روڈ سیفٹی یونٹ شہر یوں اور طلباء میں،ہیلمٹ ، تحائف اور ٹریفک آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے جاتے ہیں۔ سٹی ٹریفک پولیس کی اس کاوش کو شہریوں کی جانب سے بہت زیا دہ سراہا جا رہا ہے ۔

مزید : علاقائی