چوہنگ: بے قابو ویگن دیوار سے ٹکرا گئی، 2خواتین سمیت 5افراد زخمی

چوہنگ: بے قابو ویگن دیوار سے ٹکرا گئی، 2خواتین سمیت 5افراد زخمی

لا ہور (کر ائم رپو رٹر) چوہنگ کے علاقے میں سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے بے قابو دیگن دیوار میں جا لگی جس کے نتیجے میں 2خواتین سمیت 5افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ چوہنگ کے علاقے بھوبتیاں چوک کے قریب چونیاں سے لاہو ر آنے والی ویگن سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے بے قابو ہو کر مارکیٹ کی دیوار سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں صغراں بی بی ، شاہرین بی بی ، نوید ، اجمل اور شاہد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید : علاقائی