شاہدرہ: گوگا پنوں ڈکیت گینگ کاسرغنہ 2ساتھیوں سمیت گرفتار

شاہدرہ: گوگا پنوں ڈکیت گینگ کاسرغنہ 2ساتھیوں سمیت گرفتار

لا ہور (کر ائم رپو رٹر)شا ہد رہ پو لیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث شہز اد عر ف کو گا پنو ں ڈکیت گینگ کے سرغنہ کودوسا تھیوں سمیت گرفتار کر کے انکے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ3موٹر سائیکلیں ،مو با ئل فو نزاور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی آ ئی جی آ پر یشن ڈاکٹر حید ر اشر ف نے ڈکیت گینگز کے نیٹ ورکس کو توڑنے اور انہیں قانون کی گرفت میں لانے کیلئے ہدایات جاری کیں ۔ جس پر ایس پی سٹی علی رضا نے مختلف پولیس ٹیمیں تشکیل دے کرانہیں ان وارداتوں میں ملوث ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ ڈی ایس پی شا ہد رہ سر کل اعجا ز ڈھلو ں کی سر براہی میں ایس ایچ او شا ہد رہ عا صم رفیع اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم نے شب وروز کی محنت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث شہز اد عر ف کو گا پنو ں ڈکیت گینگ کے شہز اد عر ف گو گا پنو ں ،شہز اد عر ف دایا اور فیا ض عر ف ببی کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی چوری کی3موٹر سائیکلیں،8مو با ئل فو نزاور ناجائز اسلحہ برآمد کیاہے ۔

مزید : علاقائی