ایل ڈی اے نے مسلم لیگ ق کے سربراہوں کی جائیدادوں کا ریکارڈ نیب کے حوالے کردیا

ایل ڈی اے نے مسلم لیگ ق کے سربراہوں کی جائیدادوں کا ریکارڈ نیب کے حوالے کردیا

لا ہور (کر ائم رپو رٹر)ایل ڈی اے نے مسلم لیگ ق کے سربراہان کی جائیدادوں کا ریکارڈ نیب کے حوالے کردیا۔ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر محمد مرتضی نے الاٹمنٹ ، قبضہ اور این او سی پر مشتمل فائلوں کا ریکارڈ جمع کروادیا ہے۔ایل ڈی اے نے چوہدری برادران کی گلبرگ ٹومیں واقع 6 املاک، گلبرگ تھری کی ایک جبکہ نیوگارڈن ٹاؤن اورشاہراہ قائداعظم کی ایک ایک جائیداد کا ریکارڈ فراہم کیا۔ ریکارڈ کیمطابق چوہدری برادران کی6 جائیدادیں الاٹمنٹ کی ہیں جبکہ3 جائیدادیں وزارت کے دورمیں خریدی گئیں۔

مزید : علاقائی