دس سالہ لڑکے سے بداخلاقی کرنے والا ملزم گرفتار

دس سالہ لڑکے سے بداخلاقی کرنے والا ملزم گرفتار

حافظ آباد(نمائندہ پاکستان +ڈسٹرکٹ رپورٹر)حافظ آباد کے محلہ حسین پورہ میں دس سالہ لڑکے سے بداخلاقی کرنے پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ محلہ حسین پورہ کا رہائشی منیب دس سالہ لڑکے ادریس کو مبینہ طورپر ورغلا کے اپنے گھر لے گیا جہاں اس نے لڑکے سے بداخلاقی کی ۔پولیس نے ملزم کے خلاف لڑکے کے والد محمد اشرف کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔

مزید : علاقائی