سٹریٹ کریمنلز ، روڈ رابری و دیگر سنگین جرائم میں ملوث 229ملزم گرفتار

سٹریٹ کریمنلز ، روڈ رابری و دیگر سنگین جرائم میں ملوث 229ملزم گرفتار

لا ہور (کر ائم رپو رٹر)ڈولفن سکواڈ کی کارکردگی کے حوالہ سے اجلاس ڈولفن سکواڈ کی گزشتہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیاجس میں ڈولفن و پولیس ریسپانس یونٹ کی طرف سے جرائم کے خلاف کی گئی کاروائیوں سمیت مجموعی طور پر کرائم کا جائزہ لیا گیا ۔جس میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ڈولفن کے علاوہ سیکٹر انچارجز نے شرکت کی۔ ماہ فروری میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں کے علاوہ سیکٹر انچارجز کو شاباش دی گئی۔ ایس پی مجاہد و ڈولفن سکواڈ ندیم کھوکھر نے کہا کہ جرائم کی بیخ کنی و دیگر سٹریٹ کرائم کے خاتمہ کے لئے ڈولفن سکواڈایک منفرد فورس کے طور پر سامنے آئی ہے جس سے شہریوں میں نہ صرف احساس تحفظ پیدا ہوا ہے بلکہ شہریوں کی جان ومال واملاک کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ماہ فروری کے دوران ڈولفن سکواڈ نے ریسکیو15کی03ہزار سے زائد Trueکالز پر ریسپانڈ کرتے ہوئے شہریوں کو ریسکیو کیااور سٹریٹ کریمنلز و روڈ رابری و دیگر سنگین جرائم میں ملوث 229ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچاتے ہوئے ان سے آتشیں اسلحہ سمیت نقدی، چوری شدہ کاریں و موٹر سائیکلوں کے علاوہ منشیات کے خلاف بھی کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں چرس، شراب، ہیروئن اور کرسٹل پاؤڈر برآمد کیں۔تفصیلات کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے 09سٹریٹ کریمینلز کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 05پسٹلز ، درجنوں کی تعداد میں گولیاں، 03چوری شدہ موٹر سائیکلیں، شہریوں سے چھینے ہوئے موبائل فونز، 41ہزار سے زائد نقدی برآمد کی۔ اسی طرح دیگر سنگین جرائم میں ملوث روڈ رابری و راہزنی کے 220ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھی مجموعی طور پر 50پسٹلز، 06آتشیں رائفلیں، سینکڑوں کی تعداد میں گولیوں کے علاوہ منشیات میں شراب ، ہیروئن اور چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کیں۔ڈولفن سکواڈ نے پتنگ بازی کے خلاف بھی کاروائی کے دوران 07مقدمات درج کروائے ڈولفن سکواڈ نے مین شاہراہوں پر ون ویلنگ، جعلی نمبر پلیٹ و ہلڑ بازی کے مقدمات بھی درج کروائے اور دوانِ سنیپ چیکنگ 12چوری شدہ کاریں و62 موٹر سائیکلیں برآمد کیں اور ون ویلنگ کے خلاف بھی 22مقدمات درج کروائے۔ ڈولفن سکواڈ نے کرائم کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی پولیسنگ میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے 05گمشدہ بچوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کیا،149لوگوں کی ان کی وہیکلز بریک ڈاؤن میں مدد کی، روڈ ایکسیڈنٹ میں 135افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتالوں میں بھجوایا اور 376مختلف جگہوں پر ٹریفک کوبھی بحال کروایا۔ ایس پی مجاہدو ڈولفن سکواڈندیم کھوکھر نے جائزہ اجلاس کے دوران کہا کہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے تحت لگائے گئے کیمروں کی مدد سے کرائم کو کنٹرو ل کرنے میں خاصی مدد مل رہی ہے۔ ڈولفن سکواڈ آپ کی جان و مال و املاک کی حفاظت کے لئے ہے انہوں نے مزید کہا کہ میری شہریوں سے اپیل ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں اورجب اپنے اردگرد جرائم پیشہ افراد اور غیر قانونی سرگرمیاں دیکھیں توفوراً ریسکیو15 پر اطلاع دیں تاکہ پولیس آپ کی مدد کے لئے پہنچ سکے اس موقع پرایس پی مجاہدو ڈولفن نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف شہر بھر میں ڈولفن سکواڈ کی ٹیمیں دن رات سر گرم عمل ہیں۔

مزید : علاقائی