سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے ٹریفک ریسپانس یونٹ متعارف کروادیا

سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے ٹریفک ریسپانس یونٹ متعارف کروادیا

لا ہور (کر ائم رپو رٹر)سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے شہریوں کی سہولت کی خاطر ٹریفک ریسپانس یونٹ متعارف کروادیا۔سٹی ٹریفک پولیس نے شہریوں سے فرینڈلی پالیسنگ کے ذریعے ٹریفک قوانین اور عملدرآمدکروانے کا نیا کلیہ نکال لیا۔اب شہری بلا دھڑک شہر کی 7مصروف ترین شاہراؤں پر بغیر کسی پریشانی منزل مقصود تک باآسانی پہنچ سکتے ہیں۔چیف ٹریفک آفیسر لاہور ایس ایس پی رائے اعجاز احمد نے کہا ہے کہ ٹریفک رسپانس یونٹ کے قیام کا بنیادی مقصد شہر کی 7مصروف ترین شاہراؤں پرٹریفک روانی کو یقینی بناناہے۔14انسپکٹرز جبکہ 300ٹریفک وارڈنز ٹریفک ریسپانس یونٹ کا حصہ بن کر شہریوں کے لئے مزید سفری آسانیاں پیدا کرینگے۔ٹریفک افسران مال روڈ ،فیروز پور روڈ ،کینال روڈ ،جیل روڈ ،علامہ اقبال روڈ ،مولانا شوکت علی روڈ اور مین بلیوارڈ گلبرک پر فرائض سرانجام دیں گے۔ٹریفک ریسپانس یونٹ میں شامل افسران کے ذمے کسی بھی شہری کی خراب گاڑی اور حادثہ میں مدد جبکہ تجاوزات کا خاتمہ، رانگ پارکنگ پر پابندی کو یقینی بنا نا اور سیف سٹی کے کنٹرول روم سے رابطہ میں رہنا ہو گا۔سٹی ٹریفک پولیس ابتدائی طور پر موجود ہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹریفک ریسپانس یونٹ کو لاؤنچ کر رہی ہے۔شہریوں کو سڑکوں پرمزید سہولت دینے کی خاطر تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک رسپانس یونٹ کے قیام کے بعد شہر کی 7مصروف شاہراؤں پر ٹریفک روانی یقیناًبہتر ہوگی۔ شہری کسی بھی قسم کی رہنمائی کے لئے ہماری ہیلپ لائن ، ویب سائٹ ، ریڈیو ، راستہ ایپ یا سوشل میڈیا سے ہمہ وقت رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید : علاقائی