اینٹی وہیکلز سٹاف کارکردگی: ایک ماہ میں476کاریں،موٹر سائیکلیں برآمد

اینٹی وہیکلز سٹاف کارکردگی: ایک ماہ میں476کاریں،موٹر سائیکلیں برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (کر ائم رپو رٹر)اینٹی وہیکل سٹاف نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گزشتہ1ماہ کی دوران262کاریں اور 214موٹرسائیکلیں برآمدکر لیں ہیں اور304مقدمات کے چالان عدالتوں میں پیش کیے ۔ جبکہ سنگین مقدمات میں ملوث25کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق اینٹی وہیکل سٹاف نے اپنی پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے گزشتہ ماہ کے دوران مختلف کاروائیوں کے دوران شہر میں ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں چھینی اور چوری کی گئی لاکھوں روپے مالیت کی262 کاریں اور 214موٹرسائیکلیں برآمد کر کے سنگین مقدمات میں ملوث 25ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اس کے علاوہ اینٹی وہیکلزپولیس نے304مقدمات کے ملزمان کے چالان عدالتوں میں پیش کئے جو کہ ایک ماہ کا بہترین ریکارڈ ہے ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ اینٹی وہیکل سٹاف کی ٹیمیں دن رات جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کیلئے شہر کے مختلف علاقوں سمیت داخلی اور خارجی راستوں پر مصروف عمل ہیں تا کہ لاہور شہر کے باسیوں کو ڈکیت و چور گروہوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔

Bac

مزید :

علاقائی -