نیب نے صاف پانی کمپنی کی تحقیقات شروع کر دیں

نیب نے صاف پانی کمپنی کی تحقیقات شروع کر دیں

لا ہور (کر ائم رپو رٹر)پنجاب کمپنیز سکینڈل، نیب نے صاف پانی کمپنی کی تحقیقات شروع کر دیں۔ بے ضابطگیوں اور مبینہ کرپشن کا ریکارڈ حاصل کر کے تحقیقات کا دائرہ بھی وسیع کر دیا۔ صاف پانی کمپنی میں مبینہ کرپشن کا معاملہ،اربوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات پنجاب حکومت کر رہی ہے۔ لیکن نیب کو ریکارڈ فراہم نہیں کیا جا رہا۔ نیب نے مزید ریکارڈ حاصل کر نے کے لیے صاف پانی کمپنی کے سابق افسران سے بھی رابطے کر لیے۔ اور کہا گیا ہے کہ جوریکارڈ ان کے پاس موجود ہے وہ نیب کو فراہم کیا جائے۔ذرائع کے مطابق صاف پانی کمپنی میں بورڈ آف ڈائریکٹرز، 26افسران پر بھی مبینہ طورپر الزامات ہیں۔صاف پانی کا ریکارڈ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے فراہم کرنے سے انکار کیا تھا۔نیب نے صاف پانی کمپنی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے کئی پہلوؤں پر تحقیقات شروع کر دی ہے۔نیب نے صاف پانی کمپنی کے ریکارڈ کے حوالے سے سابق افسران سے بھی جواب مانگ لیا ہے۔

مزید : علاقائی