منشیات فروشی کے مقدمہ میں ملوث ملزم ضمانت پر رہا

منشیات فروشی کے مقدمہ میں ملوث ملزم ضمانت پر رہا

لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ نے منشیات کے ملزم دانش کی درخواست ضمانت50ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔ایڈیشنل سیشن جج شاہد بشیرنے ملزم کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے سیاسی بنیادوں پر مقدمے میں نامزد کیاہے۔ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ دوران تفتیش پولیس ملزم سے کوئی چیز برآمد نہیں کرسکی۔

مزید : علاقائی