سیشن کورٹ میں ملزم ارشد کو تشدد کا نشانہ بنانے والے دو ملزموں کاجسمانی ریمانڈ

سیشن کورٹ میں ملزم ارشد کو تشدد کا نشانہ بنانے والے دو ملزموں کاجسمانی ریمانڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کی عدالت نے سیشن کورٹ میں ملزم ارشد کو تشدد کا نشانہ بنانے والے دو ملزموں کو مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔ملزموں کو 2روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت پیش کیا گیاتھا۔ تفتیشی افسر اور مدعی کے وکیل نے عدالت سے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کیلئے استدعا کی۔جوڈیشل مجسٹریٹ علی اکبر نے دلائل سننے کے بعددو ملزمان طاہر شبیر شیخ اور آغا سلمان ظہیر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیااور دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے۔

مزید :

علاقائی -