3سب انسپکٹروں اور 3 کانسٹیبلوں کی تنخواہ روکنے کا حکم

3سب انسپکٹروں اور 3 کانسٹیبلوں کی تنخواہ روکنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار) ماڈل ٹاؤن کچہری کی عدالت نے فراڈ کیس کے 7 سال پرانے مقدمے میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 3 سب انسپکٹرز اور 3 کانسٹیبلوں کی تنخواہ بند کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشن کو مراسلہ بھجوا دیا ہے ۔

جوڈیشل مجسٹریٹ بشریٰ انور نے بطور گواہ پیش نہ ہونے پر تھانہ گلبرگ کے سب انسپکٹر عثمان علی ، محمد آصف اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر لیاقت علی ، کانسٹیبل امان اللہ، محمد اقبال اور ریاست علی کی تنخواہ بند کرنے کا حکم جاری کیاہے۔

مزید : علاقائی