سانحہ قصور:دو ننھی بچیوں سے بداخلاقی ، قتل کا چالان پیش

سانحہ قصور:دو ننھی بچیوں سے بداخلاقی ، قتل کا چالان پیش

لاہور(نامہ نگار)قصور کی زینب قتل کیس کے علاوہ دیگر 8 بچیوں کے قتل کیس میں پراسیکیوشن نے دو ننھی بچیوں کے ساتھ بداخلاقی اور قتل کا چالان مکمل کر نے کے بعدانسداد دہشت گردی کی عدالت پیش کر دیاہے۔معصوم بچی نور فاطمہ اور کائنات بتول کے قتل کا چالان عدالت پیش کیا گیاہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 1 کے جج سجاد احمد نے 8بچیوں کے قتل کیس کی سماعت کی۔عدالت نے دیگر 6 بچیوں کے قتل کا چالان جلد از جلد مکمل کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دیاہے۔ملزم عمران علی کو زینب قتل کیس میں سزا یافتہ ہونے کی وجہ سے عدالت پیش نہ کیا جا سکا۔واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت زینب قتل کیس میں مجرم کو جرم ثابت ہونے پر 4مرتبہ موت سمیت دیگر سزائیں سنا چکی ہے ۔

مزید : علاقائی