بیرون ملک بجھوانے کا جھانسہ دیکررقم ہتھیانے والے ملزم کا ریمانڈ

بیرون ملک بجھوانے کا جھانسہ دیکررقم ہتھیانے والے ملزم کا ریمانڈ

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کی عدالت نے بیرون ملک ملازمت کے لئے بجھوانے کا جھانسہ دے کر رقم ہتھیانے والے ملزم عمران کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیاہے۔ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز باجوہ نے کیس کی سماعت کی۔ایف آئی اے نے ملزم عمران کو گرفتار کر کے عدالت پیش کیا ،عدالت کو بتایا گیاکہ ملزم نے مقدمہ مدعی کی فیملی کو سعودی عرب بھجوانے کا جھانسہ دے کر 8 لاکھ روپے کی رقم ہتھیائی اور بعد میں نہ تو بیرون ملک بھجوایا اور نہ ہی رقم واپس کی۔ایف آئی اے نے استدعا کی کہ ملزم سے تفتیش اور رقم کی برآمدگی کے لئے 8 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔فاضل جج نے دلائل سننے کے بعد ملزم کا3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اسے ایف آئی اے کی تحویل میں دینے کا حکم دے دیا ہے ۔

مزید : علاقائی