طالبہ پر حملہ کیس، ملزم کے وکلاء کی بحث مکمل ،سماعت ملتوی

طالبہ پر حملہ کیس، ملزم کے وکلاء کی بحث مکمل ،سماعت ملتوی

لاہور(نامہ نگار) سیشن کورٹ میں قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی پر حملہ کرنے والے ملزم شاہ حسین کے وکلاء نے بحث مکمل کرلی۔فاضل جج نے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کرتے ہوئے مزیدسماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔ایڈیشنل سیشن جج غلام مرتضیٰ اوپل نے ملزم شاہ حسین کی اپیل پر کیس کی سماعت کی،ملزم کے وکیل نے بتایا کہ مجسٹریٹ کی عدالت نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا،ملزم اور خدیجہ کے درمیان گہری دوستی تھی،مگر خدیجہ نے سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کروا رکھا ہے،وکیل نے استدعا کی کہ عدالت سزا کو کالعدم قرار دینے کا حکم جاری کرے۔ واضح رہے کہ مقامی عدالت نے شاہ حسین کو 7سال قید کی سزا کا حکم سنائی تھی ۔

مزید : علاقائی