کسی کو ’’ان یا آؤٹ ‘‘ کرنے کا فیصلہ عوام کرینگے : مریم اورنگزیب

کسی کو ’’ان یا آؤٹ ‘‘ کرنے کا فیصلہ عوام کرینگے : مریم اورنگزیب

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ (ن) لیگ میں پھوٹ کا خواب دیکھنے والوں کو سینٹ انتخابات میں جواب مل جائے گا‘ کسی کو ان یا آؤٹ کرنے کا فیصلہ پاکستان کی عوام کرے گی۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ میں پھوٹ کا خواب دیکھنے والوں کو سینیٹ انتخابات میں جواب مل جائے گا۔وزیراعظم کو ہٹانے اور لانے کا فیصلہ عوام ووٹ سے کرتے ہیں اس کا احترام کیا جائے۔

مریم اورنگزیب

مزید : صفحہ اول