کرپشن کیس میں ملوث ڈاکٹر عاصم کو علاج کیلئے دبئی جانے کی اجازت

کرپشن کیس میں ملوث ڈاکٹر عاصم کو علاج کیلئے دبئی جانے کی اجازت

کراچی(آئی این پی ) احتساب عدالت نے کرپشن کیس کے ملزم پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کو علاج کیلئے دبئی جانے کی اجازت د یتے ہوئے کہاکہ ہے کہ اس دفعہ جانے کی اجازات دیتے ہیں لیکن آئندہ کیلئے پتا کرالیتے ہیں، سماعت 12 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔ جمعہ کو کراچی کی احتساب عدالت میں پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم اور دیگر کیخلاف 462 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی ، ڈاکٹر عاصم اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ڈاکٹر عاصم نے عدالت سے علاج کیلئے دبئی جانے کی درخواست کی جس پر عدالت نے کہا کہ ضیا ء الدین ہسپتال ڈاکٹر عاصم کااپنا ہسپتال ہے فزیوتھراپی یہاں پر بھی ہے۔عدالت نے جناح ہسپتال میں ڈاکٹرعاصم کو لاحق مرض کی سہولت کی دستیابی یا عدم دستیابی کی رپورٹ طلب کرلی جب کہ انہیں علاج کیلئے دبئی جانے کی اجازت بھی دے دی۔عدالت کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کو 3 سے 9 مارچ تک دبئی جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ عدالت نے کہا کہ اس دفعہ جانیکی اجازات دیتے ہیں لیکن آئندہ کیلئے پتا کرالیتے ہیں۔بعد ازاں ڈاکٹر عاصم کے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 12 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

ڈاکٹر عاصم

مزید : صفحہ اول