ڈان لیکس رپورٹ پبلک کی درخواست پراعتراضات کیخلاف اپیل خارج

ڈان لیکس رپورٹ پبلک کی درخواست پراعتراضات کیخلاف اپیل خارج

اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ نے ڈان لیکس رپورٹ منظرعام پرلانے کی درخواست پر اعتراضات کے خلاف اپیل خارج کردی۔چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثارنے گزشتہ روز ڈان لیکس پرتحقیقاتی رپورٹ منظرعام پرلانے کی بریگیڈیئر(ر)محمد عربی کی درخواست پر چیمبرمیں سماعت کی۔ چیف جسٹس نے رجسٹرارآفس کی جانب سے درخواست پرمتعلقہ فورم سے رجوع نہ کرنے کے اعتراضات کو پھربرقراررکھتے ہوئے ڈان لیکس کی رپورٹ منظرعام پر لانے کی درخواست پر اعتراضات کے خلاف اپیل خارج کردی۔

ڈان لیکس /اپیل خارج

مزید : صفحہ اول