عدالت حکومت کو قانون سازی کی ہدایات دے سکتی ہے ،اکرم شیخ

عدالت حکومت کو قانون سازی کی ہدایات دے سکتی ہے ،اکرم شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواست پر سماعت کے دوران اکرم شیخ ایڈووکیٹ نے عدالت عالیہ کو بتایا ہے کہ آئینی عدالت حکومت کو قانون سازی کرنے کی ہدایات جاری کر سکتی ہے۔ جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے مولانا اللہ وسایا کی جانب سے دائر الیکشن ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار کے وکیل حافظ عرفات ایڈووکیٹ جبکہ شیخ اکرم ایڈووکیٹ عدالتی معاون کی حیثیت سے پیش ہوئے۔عدالت عالیہ نے شیخ اکرم ایڈووکیٹ کے علاوہ علامہ ساجد الرحمان، محسن نقوی، مولانا اللہ وسایا اور پروفیسر حسن مدنی کو بھی عدالت کی معاونت کیلئے طلب کیا تھا۔اکرم شیخ ایڈووکیٹ نے سماعت کے دوران کہا کہ احمدیوں کے حوالے سے حکومتی رپورٹس میں تشویشناک انکشافات ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 10 ہزار سے زیادہ افراد نے شناختی کارڈ میں مسلمان سے احمدی کا مذہب اپنایا اور زیادہ تر افراد نے سرکاری ملازمت کے لیے بطور مسلمان شناختی کارڈ حاصل کیا جبکہ 60 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کے بعد ان لوگوں نے دوبارہ احمدی مذہب اختیار کیا۔انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد ان میں سے 6 ہزار احمدی بیرون ملک چلے گئے جبکہ حکومت سے ان افراد کی ٹریول ہسٹری مانگی ہے۔اکرم شیخ ایڈووکیٹ نے کہا کہ شناختی کارڈ پر مذہب تبدیل کرنے والے احمدیوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے، جیسا کہ شناختی کارڈ بنواتے وقت عقیدہ ختم نبوت کا حلف نامہ لینا ضروری ہے۔بعد ازاں کیس کی سماعت آئندہ ہفتے 5 فروری تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔
اکرم شیخ

مزید :

صفحہ اول -