نواز شریف اورمریم نواز کی اسلام آباد بلیو ایریا میں شاپنگ

نواز شریف اورمریم نواز کی اسلام آباد بلیو ایریا میں شاپنگ

اسلام آباد (آئی این پی) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے اسلام آباد کے علاقے بلیو ایریا میں شاپنگ کی‘ شہریوں نے اس موقع پر نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں‘ نواز شریف عوام کے ساتھ گھل مل گئے اور بات چیت کی۔ جمعہ کو نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے اسلام آباد کے علاقے بلیو ایریا میں شاپنگ کی اور قریبی واقع بیکری سے اشیاء بھی خریدیں اپنے درمیان نواز شریف کو دیکھ کر عوام نے خوشی کا اظہار کیا اور نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی۔ نواز شریف اس موقع پر عوام میں گھل مل گئے اور بات چیت بھی کی۔ شہریوں نے نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

نواز شریف

مزید : صفحہ اول