عمران خان کا افغان حکومت ،طالبان میں متوقع مذاکرات کا خیرمقدم

عمران خان کا افغان حکومت ،طالبان میں متوقع مذاکرات کا خیرمقدم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے افغانستان میں صدر اشرف غنی کی جانب سے طالبان کو سیاسی جماعت تسلیم کرنے اور مذاکرت کی پیش کش کا خیر مقدم کر تے ہوئے کہا ہے ہمسایہ برادر ملک میں امن کیلئے بات چیت کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کا مزید کہنا تھا پرامن افغانستان، پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے قیامِ امن کیلئے ہر سطح پر کو شش کی جانی چاہیے۔عمران خان نے افغان سفیر کے ذریعے صدر اشرف غنی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جبکہ افغان سفیر نے صدر اشر ف غنی کے فیصلے کی تائید پر چیئرمین تحریک انصاف کا شکریہ ادا کیا۔ افغان سفیر نے کہا کابل حکومت عمران خان کے جذبہ خیر سگالی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

عمران خیر مقدم

مزید : صفحہ اول