کھوئی رٹہ سیکٹر، بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب
ڈونگی، اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ، شدید گولہ باری جاری، لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے گھر پر گولہ گرنے سے ایک مکان کو نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی دشمن کی گنوں نے خاموشی اختیار کر لی ،دوسری طرف پاکستان نے ایل او سی پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کیخلاف بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کی کرتے ہوئے کہا ہے بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیاں خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی گاؤں ججوٹ بہادر ،چتر، بھینس گالہ ، موہڑہ، جگالپال میں بھارتی فوج نے رات گئے اچانک سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ اور شدید گولہ باری شروع کر دی لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ججوٹ بہادر کے رہائشی لعل حسین کے گھر پر ایک گولہ گرا جس سے مکان کو شدید نقصان پہنچا ،پاک فوج نے دشمن کو بھرپور جواب دیتے ہوئے ان کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد دشمن کی گنوں نے خاموشی اختیاری کر لی۔ ادھرجمعہ کو ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اوریکم مارچ کو ایل او سی کے بھمبر سماہنی سیکٹر پر بھارتی فورسز کی جا نب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا بھارتی بلا اشتعال فا ئر نگ سے نہالہ گاؤں کا شہری ظفراقبال شہید، اہلیہ اوربچہ زخمی ہوئے جبکہ رواں سال بھارتی فائرنگ سے 20شہری شہید اور71زخمی ہو چکے ہیں۔ بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیاں خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔
پاکستان احتجاج