سینیٹ انتخابات میں اتحادیوں نے ہمیں ووٹ دینے کی یقین دہانی کرادی : وزیر اعظم

سینیٹ انتخابات میں اتحادیوں نے ہمیں ووٹ دینے کی یقین دہانی کرادی : وزیر اعظم

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں اتحادیوں نے بھی ہمیں ووٹ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ سینیٹ انتخابات کے موقع پر تمام پارٹی رہنما اپنی حاضری کویقینی بنائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران کیا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اتحادیوں نے بھی سینیٹ انتخابات میں ہمیں ووٹ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے لہٰذامشاہد حسین اور اسد جونیجو کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں سینیٹ انتخابات کیلئے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شاہد خاقان

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا ارکان اسمبلی کے اعزاز میں ظہرانہ ، اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کی بھی شرکت، شاہد خاقان عباسی کی مولانا فضل الرحمان سے ون ٹو ون ملاقات۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات کے حوالے سے گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے پارلیمانی اجلاس سے قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سپیکر لاؤنج میں ظہرانہ دیا جس میں اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ظہرانے سے قبل وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے چیمبر میں جمعیت علماء اسلام (ف)کے امیر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں سینیٹ الیکشن سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم/فضل الرحمن

مزید : صفحہ اول