لاہورکالج فار ویمن یونیورسٹی میں خواتین کی تعلیم کے حوالے سے سیمینار

لاہورکالج فار ویمن یونیورسٹی میں خواتین کی تعلیم کے حوالے سے سیمینار

لاہور ( لیڈی رپورٹر ) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں برٹش ہائی کمشن کی شراکت سے خواتین کی تعلیم پر سیمینار ہوا جس میں صنفی مساوات پر برطانیہ کی خصوصی نمائندہ جاؤنا روپر مہمان خصوصی تھیں۔سیمینار میں وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرعظمیٰ قریشی،رجسٹرار عظمیٰ بتول،ڈین ڈاکٹر انتصار احمد،ہیڈ آف جینڈر سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹرسارہ شاہد اورسینئر اساتذہ نے شرکت کی جبکہ پینل میں وائس چانسلر جی سی یو پروفیسر ڈاکٹر حسن اے شاہ، فوزیہ وقار، سابق ایم این اے یاسمین رحمان،شہناز وزیر،ہیلن کیمل اور ہما اعجاز شامل تھے۔ پینل ڈسکشن کی میزبانی حسن شاہ نے کی۔صنفی مساوات پر برطانیہ کی خصوصی نمائندہ جاؤنا روپر نے کہا کہ دنیا میں سکول جانے کی عمر کی 6کروڑ بچیاں سکول نہیں جا رہیں جو لمحہ فکر ہے۔خواتین کو معاشرے میں برابر مواقع دینے کیلئے تعلیم یافتہ بنانا بہت ضروری ہے۔ پاکستانی خواتین باصلاحیت ہیں اور انہوں نے دنیا میں اپنا نام بنایا۔ائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرعظمیٰ قریشی نے کہا کہ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی تعلیم نسواں میں بہت اہم کردار ادا کررہی ہے۔

ہم جدید علوم کے ساتھ اپنی تہذیب کے بھی امین ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4