شام میں بچوں کاقتل عام کھلی دہشتگردی ہے، ساجدہ وسیم

شام میں بچوں کاقتل عام کھلی دہشتگردی ہے، ساجدہ وسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) خواتین یوتھ ونگ لاہور کی جنرل سیکرٹری ساجدہ وسیم ملک نے کہاہے کہ شام میں بچوں کو قتل عام کھلی دہشتگردی ہے۔انسانی حقوق کے علمبرداروں کو مسلمانوں کے بچوں کی لاشیں نظر نہیں آرہی۔جبکہ انسانی حقوق کی نام واویلہ کرنے تنظیموں کے منہ پر طمانچہ ہے۔اقوام متحدہ کا رول اب صرف قراردادیں ہی پاس کرنا اس کو ختم کر دینا چاہیے۔تمام مسلم ممالک کو یکجا ہو کر غیر مسلم قوتوں کیخلاف اکٹھا ہونا پڑے گا۔سعودی عرب،ایوان اورترکی کو آپس کے مسائل حل کرکے مسلم امہ کی بہتری کیلئے کام کرنا ہو گا۔تاکہ امریکہ اور یورب کی مسلم دشمنی کا مقابلہ کیا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز داروغہ والا میں جمعے کے روز شام میں بمباری سے شہید ہونے والے پانچ سو سے زائد افراد اور بچوں کیلئے دعا تقریب کے بعد یوتھ ونگ کی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


انہوں نے مزید کہا پاکستان کو بھی عالمی سطح پر شام کے مسئلے پر بات کرنی چاہیے اور تمام دوست مسلم ممالک کے ساتھ ملکر اس کو اجاگر کرنا چاہیے۔گزشتہ پندرہ سالوں سے شام اور عراق میں خو ن کی ہولی کھیلی جا رہی ہے لیکن مسلم ممالک کی خاموش بھی باعث تشویش ہے۔