نااہل حکومت نے پھرعوام پر پٹرول بم گرادیا،نسیم زہرا

نااہل حکومت نے پھرعوام پر پٹرول بم گرادیا،نسیم زہرا

لاہور(لیڈی رپورٹر)پا کستان تحریک انصا ف کی رہنما و ممبر کنٹونمنٹ بورڈ نسیم زہراء کا نے کہا ہے کہ نااہل حکومت نے پھرعوام پر پٹرول بم گرادیا۔پٹرول اورڈیزل مہنگاہونے سے ملک میں مہنگائی کاطوفان آئے گااور اس سے عام لوگ بری طرح متاثر ہوں گے۔ اور دوسری جانببھارت کی ایل اوسی پرمسلسل جارحیت کے نتیجہ میں معصوم پاکستانیوں کی شہادتو ں پر بھی حکمران جما عتو ں نے آنکھیں مو ند رکھیں ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ بھارت کی ایل اوسی پرمسلسل جارحیت کے نتیجہ میں معصوم پاکستانیوں کی شہادت پراقوام متحدہ نریندرمودی کی باز پرس کرے ۔انہوں نے کہا کہ شام میں شیرخوار بچوں سمیت مسلمانوں کوبیدردی سے موت کے گھاٹ اتاراجارہا ہے۔

قتل عام بندکرایاجائے۔انہو ں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک بدانتظامی اور انتقامی سیاست کامتحمل نہیں ہوسکتا۔ہماری قیا دت کو ہو ش کے نا خن لینے چا ہیے ،اور اس وقت ملک پاکستان کو اندرو نی اور بیرو نی طو ر پر جن خطرا ت کا سا منا ہے ان کا مقا بلہ عمران خا ن جیسا نڈر لیڈر ہی کر سکتا ہے ۔انہو ں نے مذید کہا کہ اگر عوام چا ہتی ہے کہ ملک میں امن اور خوشحا لی آئے تو پھر اس مر تبہ ان چو روں کو ووٹ نہ دیں ۔۔

مزید : میٹروپولیٹن 4