کوٹ عبدالمالک ، جمعہ بازار میں من مانے ریٹ ، گاہکوں سے تکرار معمول

کوٹ عبدالمالک ، جمعہ بازار میں من مانے ریٹ ، گاہکوں سے تکرار معمول

کوٹ عبدالمالک (ریاض چشتی سے) کوٹ عبدالمالک کے جمعہ بازار میں ہزاروں خریداروں نے سبزیاں پھل ،کپڑا ،برتن خریدنے کے دوران سٹالز ہولڈر اور دکانداروں کے ساتھ تلخ کلامی بھی دیکھنے کو آئی ۔خریداروں نے کہا کہ ریٹ لسٹیں غائب ہیں ۔ہمیں ریٹ لسٹوں کے مطابق اشیاء خوردونوش فروخت کی جائیں۔روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے خریداروں اسلم ،شفاقت،رمضان ،اکبر ،غلام رسول،نذیراں ،عذرا ،سلمیٰ بیگم وغیرہ نے بتایا کہ غیر معیاری سبزیاں ،پھل مہنگے داموں فروخت کرنے پر ہم احتجاج کرتے ہیں ۔انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ دکانداروں کی ریٹ لسٹیں چیک کریں ۔خریداروں نے کہا کہ ہم ریٹ لسٹوں کے بغیر سبزیاں پھل وغیرہ نہیں خریدیں گے ۔خواتین کو خریداری کے دوران پریشانی کا سامنا ہے ۔پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے خواتین نے بتا یا کہ ہم پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خواتین کی جمعہ بازار میں خریداری کے دوران تحفظ فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں اوباش لڑکوں کی وجہ سے خواتین پریشانی کا شکار ہیں۔عوامی سماجی تنظیموں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ جمعہ بازار کوٹ عبدالمالک میں سٹالز دکانداروں کو ریٹ لسٹیں آویزاں کرنے کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4