(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا،عائشہ وارثی

(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا،عائشہ وارثی

لاہور (پ ر) تحریک انصاف کی مرکزی رہنما عائشہ وارثی نے کہاہے کہ مہنگائی کے ہاتھوں غریب عوام پہلے ہی بے پنا ہ مسائل کا شکا رہیں ، (ن )لیگ اور پیپلز پارٹی نے غریب عوام کو مہنگائی کے تحفوں کے سواء کچھ نہیں دیا ، عوام کو صرف جھوٹے وعدے ، کھوکھلے نعروں اور سوہانے خواب دکھا کر عوام کو ٹرخایا جا رہا ہے ، تحریک انصاف اس مافیا کا سیاسی میدان میں ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔ تحریک انصا ف کی مرکزی رہنما نیلم حیات نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے جھوٹے وعدوں کا پول کھل کر عوام کے سامنے آ گیا ہے ، کئی کئی گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے اور بجلی کے بلوں میں خطرناک حد اضافہ ہو چکا ہے ، عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کا حکمرانوں کو کوئی احساس نہیں ملکی معیشت زبوں حالی کا شکار ہے۔

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فیصل مختار گوندل نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت نے اقتدار کے آخری دنوں میں عوام سے جھوٹے وعدے کرنے شروع کر دئیے ہیں ، ن لیگ کی کر پشن کی ایسی ایسی داستا نیں مو جو د ہیں جو جلد مر یم بی بی کو معلوم ہو جا ئیں گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4