نواز اور شہباز شریف ملکی قانون کے خلاف بغاوت پر اتر آئے ہیں،شاہد صدیق

نواز اور شہباز شریف ملکی قانون کے خلاف بغاوت پر اتر آئے ہیں،شاہد صدیق

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ،نواز اور شہباز شریف ملکی قانون کے خلاف بغاوت پر اتر آئے ہیں شریف خاندان کمزور کو سانس نہیں لینے دیتا اور طاقتور کے سامنے سانس نہیں لیتا۔ کرپشن نے ملک کو دیمک کی طرح چھاٹ کرکھوکھلا کردیاہے، اورملکی سیاست پر کرپٹ عناصر کاقبضہ ہونے کی وجہ سے چند مخصوص خاندان سیاہ وسفید کے مالک بن گئے تھے ۔ان خیالا ت کااظہار انہو ں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیاانہو ں نے کہاکہ نواز شریف کو ضد ہٹ دھرمی اور میں نہ مانو کی رٹ نے آج انہیں بند گلی میں دھکیل دیا ہے نااہلی کی سزاء انتقام نہیں بلکہ مقافت عمل ہے وہ اب اللہ کی پکڑ میں آچکے ہیں کیونکہ تکبر اور غرور اللہ کو پسند نہیں ہے۔

نواز شریف کی نااہلی لوٹ مار کرپشن کے اثرات اب پورے ملک پر مرتب ہونگے ملک کے عوام کرپشن کے لبادے میں چھپے ہوئے ن لیگیوں کو آئندہ عام انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے مسترد کر دیں گے ۔انہوں نے مز ید کہاکہ (ن) لیگ بیورو کریسی کے ذریعے بغاوت کی سازش کر رہی ہے،نواز شریف اور شہباز شریف اپنی ذات کیلئے ملکی سلامتی داؤ پر لگانے کے درپے ہیں،پنجاب کے حکمران اور بیورو کریسی آسمان سے نہیں اتری جو ان کا احتساب نہیں ہو سکتا،اگر شہباز شریف ملوث نہیں تو نیب کو تحقیقات سے کیوں روکا جا رہا ہے انہو ں نے کہاکہ (ن) لیگ پہلے فوج اور عدالت پر دباؤ ڈالتی رہی اب نیب پر دباؤ ڈال رہی ہے۔نواز شریف الطاف حسین کی راہ پر چل پڑے ہیں، ان کا انجام بھی الطاف حسین سے مختلف نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ ایک بیوروکریٹ کی گرفتاری پر (ن) لیگ کا اتنا بڑا رد عمل خود کرپشن کا سب سے بڑا اعتراف ہے، احد چیمہ شہباز شریف کے چہیتے افسر ہیں، جسے دوسرے لفظوں میں فرنٹ مین کہا جاتا ہے، شہباز شریف کو ڈر ہے کہ اگر احد چیمہ سے سچ اگل لیا تو پھر کھربوں کی کرپشن بے نقاب ہو جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4