مسلم لیگ (ن) نے عوام کیساتھ کیے تمام وعدے پورے کر دیے،ملک ضیاء

مسلم لیگ (ن) نے عوام کیساتھ کیے تمام وعدے پورے کر دیے،ملک ضیاء

کوٹ عبدالمالک (نمائندہ خصوصی) میونسپل کمیٹی کوٹ عبدالمالک کے وائس چیئر مین ملک ضیاء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کیساتھ وعدے پورے کر دیے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو مسلم لیگ (ن) کا قائمقام صدر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب کو خوبصورت بنادیا ہے ہم اپنے شہر کوٹ عبدالمالک کو خوبصورت بنانے کے لیے سر گرم ہیں ۔یہاں کے عوام کیساتھ کیے گئے تمام وعدے پورے کر رہے ہیں۔ملک ضیاء اللہ نے بتایا کہ وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین ،ایم پی اے پیر اشرف رسول ،نے نادرا آفس قائم کر کے لاکھوں لوگوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ہے ۔رانا تنویر حسین نے گلیوں بازاروں کو پی سی سی کر دیا ہے واٹر سپلائی کا کام بھی جاری ہے ۔ملک ضیاء اللہ نے کہا کہ آئندہ الیکشن 2018ء میں بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت بنے گی کروڑوں عوام مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4