تعلیم کی دولت سے مالامال قومیں ہی ترقی کرتی ہیں،پیر اشرف رسول

تعلیم کی دولت سے مالامال قومیں ہی ترقی کرتی ہیں،پیر اشرف رسول

فیروزوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا کہ دنیا میں وہی قومیں ترقی کی منازل طے کرتی ہیں جو علم کی دولت سے مالا مال ہوتی ہیں۔ موجودہ دور میں تعلیم کا فروغ انتہائی ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاجپت روڈ ، ونڈالہ دیال شاہ ، کوٹ پنڈی داس ( ون وئیر سکول) اور فیروزوالہ میں نجی تعلیمی اداروں کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیامیں ہمیشہ ان اقوام کو ترقی ملتی ہے جو علم کے فروغ کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ اس موقع پر رنگا رنگ تقریبات میں ننھے منے طلبا ء و طالبات نے ملی نغمے اور شاندار پرفارمنس پیش کیے۔

پیر اشرف

مزید : میٹروپولیٹن 4