پیفپارٹنرز کے روزمرہ بڑھتے ہوئے مسائل قابل تشویش ہیں،خضر حیات گوندل

پیفپارٹنرز کے روزمرہ بڑھتے ہوئے مسائل قابل تشویش ہیں،خضر حیات گوندل

لاہور (پ ر) پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ PEF پارٹنرز بروقت ادائیگیاں نہ ہونے کے باعث شدید ذہنی اور مالی مشکلات میں مبتلا ہوتے جارہے ہیں جبکہ آئے روز پیچیدگیوں اور مسائل میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو اندیشہ ہے کہ PEF سکولز بند ہو جائیں گے کیونکہ موجودہ صورتحال میں PEF پارٹنرز سخت پریشان ہیں۔ PEF نے اس مرتبہ 27 فروری کو ادائیگیاں کی ہیں۔ جس سے PEF پارٹنرز کیلئے سسٹم کو چلانا مشکل ہوگیا ہے۔ اجلاس کا اہتمام PSA کے مرکزی چیئرمین خضر حیات گوندل نے کیا تھا۔ اجلاس میں مرکزی صدر مزمل اقبال صدیقی، شیخ محمد ارشد اٹارا مرکزی جنرل سیکرٹری دیگر عہدیداروں اجمل اشفاق، صادق صدیقی، امتیاز شاہین،میاں اسحاق، نعیم حنیف ایڈووکیٹ ودیگر نے شرکت کی۔، رضوان یوسف، محمد ندیم، حاجی منیر، محمد صفدر، ڈاکٹر محمد اشرف چوہدری، محمد جمیل، محمد زاہد، پروفیسر شہزاد نواز ، حامد ناصر اور دیگر نے بھی بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں خضرحیات گوندل، مزمل اقبال صدیقی، شیخ محمد ارشد اٹارا، میاں اسحاق، نعیم حنیف ایڈووکیٹ، صادق صدیقی، امتیاز شاہین اور اجلاس میں موجود تمام معزز ممبران نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس اے کی لاہور کی باڈی اپنے فرائض کو مزید بروئے کار لائے اور تمام کارکردگی مرکزی قیادت کے نوٹس میں لائی جائے۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹیاں بنائی جائیں اور PEF پارٹنر کے مسائل اور مطالبات کو حل کرنے کیلئے ایک ایجنڈے پر کام کیا جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ ماہ PSA کا اجلاس غلام جیلانی معزز ممبر PSA کی جانب سے ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4