آئی ایس ایف پنجاب کی صدارت کیلئے الیکشن ،33 صدور نے حق رائے دہی استعمال کیا

آئی ایس ایف پنجاب کی صدارت کیلئے الیکشن ،33 صدور نے حق رائے دہی استعمال کیا

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)آئی ایس ایف پنجاب کی صدارت کے لئے الیکشن کا انعقاد چیئرمین سیکرٹریٹ لاہور میں ہوا۔ جس میں گلریز اقبال اور اویس کنول دولہ نے بطور امیدوار صدر پنجاب شرکت کی، پولنگ کا آغاز دوپہر دو بجے سے شام 6 بجے تک رہا۔ جس میں پنجاب کے نو منتخب 33 ضلعی صدور نے حق رائے دہی استعمال کیا جس میں چیف الیکشن کمشنر کے فرائض مبشر عباسی نے سرانجام دیئے۔ سینئر رہنما تحریک انصاف جہانگر ترین پولنگ بوتھ کا جائزہ لیا۔ اور الیکشن کمیشن کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ پولنگ کا عمل ختم ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کے عملے ووٹوں کی گنتی کی جس کے بعد چیف الیکشن کمشنر پنجاب مبشر عباسی کی جانب سے صدر آئی ایس ایف پنجاب کامیابی کا اعلان کیا۔ جس کے مطابق گلریز اقبال 23 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔ اور اویس دولہ دوسرے نمبر پر رہے۔ اس موقع پر نو منتخب صدر ائی ایس ایف پنجاب گلریز اقبال کا کہنا تھا کہ آج کی کامیابی اصل میں آئی ایس ایف کی کامیابی ہے۔ جس سے تنظیم مزید مضبوط ہوگی۔ اور انشاء اللہ ہم پنجاب میں آئی ایس ایف کا پرچم مزید بلند کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4